|
پاکستانی کرکٹرز نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے الحاق کے ساتھ پلیئرزایسوسی ایشن کے قیام کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان یونس خان پلیئرز ایسوسی ایشن کے قیام کے حوالے سے سرگرم ہیں۔ وہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹم مے کے ساتھ رابطے میں ہیں اس سلسلے میں جلد پاکستانی پلیئرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ دنیا کے اکثر ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں میں پلیئرز ایسوسی ایشن کام کر رہی ہیں ان تنظیموں کا مقصد کھلاڑیوں کے حقوق کا تحفظ ہے۔ یونس خان نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران میری لندن میں ٹم مے سے ملاقات ہوئی تھی، میں نے ان سے ایسوسی ایشن کے قیام کے حوالے سے تفصیلات مانگی تھیں۔ سابق آسٹریلوی آف اسپنر ٹم مے نے مجھے کئی ای میلز بھیجی ہیں جن میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے قیام کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اس حوالے سے موجودہ سینئر کھلاڑیوں کے علاوہ سابق کرکٹرز سے بھی بات کی ہے جلد پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ اور بورڈ کے حکام سے ملاقات کر کے معاملے کو آگے بڑھاؤں گا۔ یونس خان نے کہاکہ پلیئرز ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد پی سی بی سے تصادم نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کے جائز مفادات کا تحفظ ہے، بنیادی طور پر میں کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ کئی سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مالی مشکلات سے دوچار ہیں، ہم اسپانسرز کی مدد سے پلیئرز ایسوسی ایشن کے لیے کام کریں گے۔ کیا یونس خان اپنے پلیئرز ایسو سی ایشن بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے؟کیا اس کے قیام سے واقعی کھلاڑیوں کے جائز مفادات کو تحفظ حاصل ہوسکے گا؟یونس خان کے اس مشن کے بارے میں آپکی کی کیا رائے ہے |

September 7th, 2009
Muhammad Iqbal
Posted in 



may b he will……… n if he do so then i wish he ill do only help of the players not make any kinda group which ill hurt Paki cricket…..